ظ*تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مر کزی انتخابات ضلعی انتظامیہ نے روک دئیے

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

- ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان کے مر کزی انتخابات ضلعی انتظامیہ نے روک دئیے مر کزی انتخابات میں آزاد کشمیر سمیت خیبر پختونخوا ،سندھ،بلوچستان ،پنجاب ،ملک بھر سی2066ووٹرز ووٹ کاسٹ کر نے کے لئے آچکے تھے مگر ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی حالات کا سہارا لے کر انتخابات کا عمل روک دیا ۔

انتخابات کے لئے آئے ہوئے تنظیم المدارس پاکستان کے امیدواروں مفتی منیب الرحمن چئیر مین روئیت ہلال کمیٹی ،تحرک لبیک کے علامہ خادم حسین رضوی ،علامہ سید ارشد سعید کاظمی،علامہ عبد المصطفیٰ ہزاروی اورڈاکٹر مفتی مظہر فرید شاہ نے انتظامیہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی اور کہا کہ حکومت اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ڈپٹی کمشنر ساہیوال کا الیکشن کے عمل کو روکنا ایک نا مناسب غیر منصفانہ اقدام ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ نے اس انتخاب کو روکنے کے لئے 11ا۔کتوبر کو ایک لیٹر نمبر HC/G/DC SWL/2488 جاری کیا اور اس کی تعمیل 12۔اکتوبر کو الیکشن کمیٹی کے ممبرمنتظم جامعہ فریدیہ ڈاکٹر مظہر فرید سے کرائی ۔انتظامیہ نے آج پورے شہر میں انتخابی عمل کو روکنے کے لئے سخت سیکیورٹی کے انتظامات کر رکھے تھے ۔جی ٹی روڈ سے لیکر جامعہ فریدیہ تک ناکہ بندیاں کی گئی تھیں اور ووٹروں کو دا خلے سے روکا گیا۔جامعہ فریدیہ کے ناظم اور الیکشن کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر مفی مظہر فرید شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ جب تک ساہیوال کی انتظامیہ اجازت نہیں دیتی اس وقت تک انتخابات جامعہ فریدیہ میں نہیںکرائے جائیں گے ۔