جمعیت علما اسلام تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے دفاع کے لیے ہرقسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہے ،رہنماء جے یو آئی کوئٹہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:16

*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) جمعیت علما اسلام ضلع کوئٹہ کے رہنما صوبائی مجلس عمومی کے رکن مولانا عبیداللہ سندھی کلی سردہ یونٹ کی ترجمان یوسف وقار شاھوانی نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ جمعیت علما اسلام تحفظ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے دفاع کے لیے ہرقسم کی قربانیاں دینے کے لیے تیار ہے پوری مسلمان قوم ختم نبوت توہین رسالت قانون کو ختم کرنے کی سازش کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہا کہ ملک پاکستان کے دفاع کے لئے اور ختم نبوت کے تحفظ اور کشمیر میں مسلمانوں پر مظالم برداشت نہیں کریں گے انہوں نے کہاکہ جمیت علما اسلام 27 اکتوبر کو اسلام آباد کی طرف طرح آزادی مارچ کر کے رہے گا جس میں دنیا بھر کے مظلوم مسلمانان شرکت کرنے کے لیے تیار ہے اور دنیا بھرکے کفارمملکت خداداد پاکستان اور اسلام کے خلاف صرف سازشوں میں مصروف عمل ہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان سازشوں کو جمیعت علما اسلام اپنی بہترین حکمت عملی سے ناکام بنائیں گے انہوں نے کہا کہ جہاد کی وجہ سے امت نے ہمیشہ کامیابی حاصل کی۔

(جاری ہے)

عشق رسول ہمارا سرمایہ حیات ہے عقیدہ ختم نبوت ایمان کی اساس اور اسلام کی جان ہے نبوت و رسالت روح محمدی پر ختم ہے ناموس رسالت کے لیے کام کرنے والے ہی شفاعت رسول کے حقدار بنیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کہ عقیدہ ختم نبوت کی پاسبانی کیلئے ہر محاذ پر پر کام کرنا ہوگا۔