Live Updates

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام عالم کو انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف آواز بلند کرنا ہوگی،عثمان بزدار

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:17

لاہور۔13 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کشمیر اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں۔پاکستان کشمیر کے بغیر ادھورا ہے۔پاکستانی اور کشمیری عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔پاکستان کی حکومت اور عوام چٹان کی طرح مقبوضہ کشمیرکے مظلوم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کرکے سفاکیت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں انسانیت دم توڑ رہی ہے، اقوام عالم کو انسانی حقوق کی پامالی کے خلاف آواز بلند کرنا ہوگی۔وزیراعظم عمران خان کشمیری عوام کے جرأت مند اور دلیر سفیر بن چکے ہیں اور انہوں نے ہر محاذ پر کشمیر کا مقدمہ کامیابی سے لڑا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ شب ظلمت جلد ختم ہونے کو ہے اور کشمیری عوام کی قربانیوں سے آزادی کا سورج طلوع ہوگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات