ی*ٹریفک پولیس راولپنڈی کی فرینڈلی پولیسنگ کے تحت روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی مہم جاری

اتوار 13 اکتوبر 2019 19:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 اکتوبر2019ء) ٹریفک پولیس راولپنڈی کی فرینڈلی پولیسنگ کے تحت روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی مہم جاری اس حوالے سے پشاور روڈ پر نجی سکول کے بچوں اور اساتذہ نے چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف کے ہمراہ ہفتے کے دن شہریوں میں ٹریفک آگاہی کے ساتھ روڈ یوزرز کو پھول اور چاکلیٹ پیش کیں اس موقع پر سکول کے کچھ بچوں نے ٹریفک پولیس سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کا یونیفارم بھی پہن رکھا تھا اس آگاہی مہم میں شہریوں اور روڈ پر سفر کرنے والے لوگوں کی بڑی تعداد نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور ٹریفک پولیس اور سکول کے بچوں کے ساتھ مل کر آگاہی مہم میں حصہ لیا اس موقع پر ٹریفک آگاہی اور دیگر ٹریفک کے بہترین ا قدامات کرنے پر لوگوں نے سی ٹی او محمد بن اشرف اور ٹریفک پولیس کی کاوشوں کو سراہا اس دوران سی ٹی او محمد بن اشرف اور سکول کے اساتذہ اور بچوں نے روڈ یوزرز میں ٹریفک آگاہی پمفلٹس تقسیم کئے اور فرینڈلی پولیسنگ کے تحت روڈ یوزرز اور ان کے بچوں کو پھول اور چاکلیٹ بھی پیش کئے شہریوں کا کہنا ہے کہ ٹریفک پولیس کے ان اچھے اقدامات کی بدولت شاہراہوں پر حادثات میں نمایاں کمی آئی ہے اور ٹریفک کا نظام پہلے سے بہتر ہوا ہے ضرورت صرف اس امر کی ہے کہ ہم سب کو بھی اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہو گا کیونکہ روڈ سے واسطہ ہر ایک شخص کا پڑتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :