چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر

ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ، ترجمان بلاول بھٹو زر داری کا بیان

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس بھیجنے کی خبروں پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنے حلقے میں جانے سے کوئی قانون اور ضابطہ نہیں روکتا۔ ایک بیان میں سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہاکہ ایک منتخب رکن قومی اسمبلی کو اپنے حلقے میں جانے پر کیسے نوٹس بھیجا جا سکتا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ الیکشن کمیشن اس طرح کی پابندیوں سے اپنی متنازعہ ساکھ بحال نہیں کر سکتا۔ انہوںنے کہاکہ متنازعہ الیکشن کمیشن نے تو خود 2018ء کے دھاندلی زدہ انتخابات کا جواب دینا ہے ۔انہوںنے کہاکہ فوج پولنگ سٹیشن کے اندر اور باہر ہو سکتی ہے مگر ایم این اے اپنے حلقے میں نہیں جا سکتا ، کیا کھلا تضاد نہیں۔انہوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن کچھ بھی کر لے اس کی حثیت متنازعہ ہی رہے گی۔