Live Updates

حکومتی اتحادیوں کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار

سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی رہنماء جہانگیر ترین کی ملاقات، چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 20:14

حکومتی اتحادیوں کا مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) حکومت کے اتحادیوں نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تشویش کا اظہار کیا، سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین اوراسحاق خاکوانی نے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی، اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت حسین سے پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء جہانگیر ترین اوراسحاق خاکوانی نے ملاقات کی۔ ملاقات میں چوہدری سالک ، چوہدری شافع حسین اور عون چوہدری بھی شریک تھے۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔ بتایا گیا ہے کہ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کےامورپرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

حکومت کے اتحادیوں میں مولانا فضل الرحمان کے مارچ کے حوالے سے تشویش پائی گئی۔ دوسری جانب حکومت دھرنے کو روکنے کے لیے تاحال کوئی واضح حکمت عملی طے نہ کرسکی۔ حکومت اور فضل الرحمان کے درمیان تاحال کوئی براہ راست رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح مئوقف اختیار کر رکھا ہے کہ دھرنے کے شرکاء سے سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

کمیٹی قائم کرنے کی ابھی ضرورت نہیں۔ مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، اگر کوئی مدرسہ ریفارمزسمیت اہم ایشو پرخود بات کرنا چاہتا ہے تودروازے بند نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ لیکن ابھی تک مولانا فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر کل غورکرے گی۔ وزیرِداخلہ کابینہ کودھرنا روکنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاری سے آگاہ کریں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات