ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان نواب علی کے قتل کے خلاف ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی طلباء تنظیموں کا پرامن احتجاجی مظاہرہ

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کوہستان نواب علی کے قتل کے خلاف ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کی طلباء تنظیموں نے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا۔احتجاجی مظاہرہ کی قیادت انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن کوہستان کے صدر عبدالرازق خان، عمر علی،ہادی جمال اور عماد سالار زئی نے کی۔ اس احتجاجی ریلی میں ہزارہ یونیورسٹی کے تمام سوسائٹی کے سٹوڈنٹس مقامی افراد تاجروں نے بھر پور شرکت کی۔

شرکاء نے پلے کارڈ بھی اٹھا رکھے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گجر سٹوڈنٹ سوسائٹی‘ وزیرستان‘ کوہستان‘ شانگلہ‘ تورغر‘ صوابی‘ سوات اور دیگر سوسائٹی کے سٹوڈنٹس کے صدور نے وزیر اعلیٰ کے پی کے سے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا گیا۔مظاہرین نے ڈی پی او کوہستان‘ ڈی سی کوہستان اور تمام اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے کڑی سے کڑی سزا دی جائے۔ سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قاتلوں کی گرفتاری کے لیے تین دن مہلت دی۔ اگر تین دن انداز ملزمان کی گرفتاری عمل میں نہ لائی گئی تو شاہراہِ ریشم کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا جائے گا