ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہائیرسیکنڈری سکول کا معلم قاضی شمس الرحمن نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:20

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے ہائیرسیکنڈری سکول کے معلم قاضی شمس الرحمن کو نمازجنازہ کی ادائیگی کے بعد سپردخاک کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

قاضی شمس الرحمن پڑھنہ سے اپنے موٹرسائیکل پر مانسہرہ واپسی پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے تھے۔مرحوم کی نمازجنازہ اتوار کے روز مانسہرہ میں ادا کی گئی۔نمازجنازہ میں محکمہ تعلیم کے افسران،اساتذہ اورعمائدین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مرحوم کو بعد ازاں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا ہے۔