Live Updates

حکومتی نااہلی ،بدترین مہنگائی ،ملک کو قرضوں میں جھکڑنے کے خلاف آج پوری قوم احتجاج پر ہے امیر جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 13 اکتوبر 2019 20:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہا کہ حکومتی نااہلی ،بدترین مہنگائی ،ملک کو قرضوں میں جھکڑنے کے خلاف آج پوری قوم احتجاج پر ہے تاجر ،ڈاکٹرز،ملازمین سمیت ہر طبقہ ہڑتال پرہیں ۔حکمرانوں کے ناروااقدامات نے عوام سے جینے کا حق چین لیاہے ۔حکومت ہرطبقے کو ان کا جائز حق دیکر ہڑتال واحتجاج سے رکھوائیں آئین حکومت کے خلاف احتجاج کے جمہوری حق سے کسی کو نہیں روکتا ۔

حکومت کو یہ حق نہیں کہ ریاست کی طاقت سے کسی کے احتجاج کو ملیا میٹ کرے ۔ اس وقت کوئی ایک جماعت نہیں ، بلکہ تمام اپوزیشن جماعتیں ،تاجر اورعوام حکمرانوں کی نااہلی ،مہنگائی وناروااقدامات پر سراپا احتجاج بنی ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غربت ،مہنگائی ،بے روزگاری ،حکومتی غفلت کی وجہ سے بلوچستان کے عوام موجودہ حالات میں بدترین مسائل کا شکار ہیں حکمران طبقہ الیکشن سے پہلے کیے گیے کچھ وعدوں پر بھی عمل کرتاتو آج حالات اتنی خراب نہ ہوتی پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو ناچ خانہ کے بعد لنگر خانہ بنایا ہے ۔

ناکام اور انسان دشمن پالیسیوں کی وجہ سے عوام ڈیپریشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ حکمرانوں کا رویہ ظاہر کر رہاہے کہ وہ ایوان اقتدار میں نہیں پاگل خانہ میں ہیں ۔عوام کی برداشت ختم ہورہی ہے ۔ وقت قریب ہے جب ہرطبقے کا مارچ اسلام آباد کی طرف ہوگا ۔ عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیمیں تعصب ، بے حسی اور بڑی ظالم قوتوں کا خوف ترک کریں ۔ مقبوضہ کشمیر کے انسانوں کو خوفناک انسانی المیہ سے بچائیں ۔

اقوام متحدہ ہندوستان کے زیر تسلط مقبوضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے مظالم کی حقیقت تلاش کرنے کے لیے مشن بھیجے ۔ مقبوضہ کشمیر کے عوام حق خود ارادیت اور آزادی کے حصول کے لیے بھارتی قابض فوج کے انسانیت سوز مظالم کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی غیور کشمیری عوام کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کے لیے تیار ہے ۔

وزیراعظم عمران خان تقریروں ، مظاہروں اور سوشل میڈیا کے حصار سے باہر آئیں ۔ قومی وحدت و یکجہتی کے ساتھ آزادئ کشمیر کے لیے روڈ میپ دیں اور عملی اقدامات کریں ۔ تکمیل پاکستان کی جدوجہد میں کشمیر کے بزرگوں بچوں ، مائوں بہنوں اور بیٹیوں نے بے مثال قربانیاں دی ہیں ۔ ہمارے حکمرانوں نے 70 سال میں کشمیریوں کے لیے کبھی کوئی قربانی نہیں دی ۔ہمارے حکمرانوں نے ہمیشہ بھارت کے ساتھ تجارت کے لیے دوستی کی پینگیں بڑھائیں۔ آج کے وزیراعظم خود کو ٹیپو سلطان کہتے ہیں مگر جہاد کے خلاف فتوے دے رہے ہیں ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات