سوکا ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے دوستانہ میچ میں کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دیدی

قومی فٹ بال ٹیم میگا ایونٹ میں (آج ) سلووینیا کے مد مقابل ہو گی

اتوار اکتوبر 21:00

سوکا ورلڈ کپ، پاکستانی ٹیم نے دوستانہ میچ میں کولمبیا کی مضبوط ٹیم ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) سوکا ورلڈ کپ سے قبل پاکستانی ٹیم نے دوستانہ میچ میں کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو اپ سیٹ شکست دیدی۔سوکا ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی سوکا ٹیم یونان کے شہر کریٹ میں موجود ہے ۔

(جاری ہے)

میگا ایونٹ کی تیاری کے لیے کھیلے گئے میچ میں پاکستانی ٹیم نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کولمبیا کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور کولمبیا کی مضبوط ٹیم کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔پاکستان دوسرے سوکا ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ پیر کو سلووینیا کے خلاف کھیلے گا۔سوکا فٹبال ورلڈ کپ میں 40 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ میں قومی ٹیم کو گروپ ایچ میں رکھا گیا ہے ،قومی فٹبال ٹیم کا سوکا ورلڈکپ میں پہلا میچ 14 اکتوبر کو سلووینیا سے ہو گا۔