مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

زائرین نے بارش کے دوران بھی طواف کعبہ اور عبادت جاری رکھی، زائرین نے اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر دعائیں مانگیں، بیت اللہ میں اذان مغرب ہو رہی تھی جب بارش ہوئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 21:25

مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا
مکہ مکرمہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 اکتوبر2019ء) سعودی عرب میں مکہ مکرمہ اور گردونواح میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا، بارش کے باعث بیت اللہ شریف میں زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، زائرین نے بارش کے دوران ہی طواف کعبہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں سب سے مقدس ترین شہر مکہ مکرمہ میں بارش سے ماحول پرکیف نظاروں میں بدل گیا، جبکہ بیت اللہ شریف میں طواف کعبہ اور عبادت کرنے والے زائرین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

(جاری ہے)

زائرین نے بارش کے دوران طوف کعبہ بھی جاری رکھا اور اپنی عبادت بھی کی۔ بیت میں بارش برسنے کے مناظر مغرب کی اذان کے وقت لوگوں نے اپنے موبائل کیمروں میں بھی محفوظ کرلیے۔ بیت اللہ شریف میں جب بارش ہوئی تو اس وقت بیت اللہ کے مئوذن شیخ عماد بقری اذان مغرب دے رہے تھے۔ باران رحمت کے دوران اذان کی گونج سے مکہ کی فضائیں بھی مہکتے ہوئے اللہ پاک کی حمد وثناء کی تسبیح کر رہی تھیں۔ بارش کے دوران زائرین نے اللہ تعالیٰ سے خوب گڑگڑا کر دعائیں بھی کیں۔