جماعت اسلامی ہند اور بھارتی سول سوسائٹی کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال پر اظہار تشویش

اتوار 13 اکتوبر 2019 22:55

جماعت اسلامی ہند اور بھارتی سول سوسائٹی کا مقبوضہ کشمیر کی ابتر صورتحال ..
سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے والے جماعت اسلامی ہند اور بھارتی سول سوسائٹی کے ایک مشترکہ وفد نے مقبوضہ علاقے کی ابتر صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ وفد نے 7سے 10اکتوبر تک مقبوضہ وادی کا چار روزہ کیا اور اس دوران سرینگر ، پلوامہ اور بارہمولہ میں مختلف سماجی کارکنوں، غیر سرکاری تنظیموں اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں سے ملاقاتیں کیں۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق دورے کے بعد جماعت اسلامی ہند کی طرف سے جاری کیے جانیو الے ایک بیان میں کہا گیا کہ محاصرے اور ذرائع مواصلات کی معطلی کے باعث کشمیریوںکو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ مریض ٹرانسپورٹ کی عدم دستیابی کے باعث ہسپتالوں میں نہیں پہنچ پا رہے جبکہ انہیں ادویات بھی دستیاب نہیں ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ موبائل فون سروس میسر نہ ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے پیاروں سے رابطہ کرنے سے قاصر ہیں اور مسلسل پابندیوں، محاصرے کے باعث لوگ ذہنی صحت کے مسائل سے بھی دوچار ہیں ۔

بیان میں کالے قانون ’ پبلک سیفٹی ایکٹ‘ کے تحت بڑے پیمانے پر کئی جانے والی گرفتاریوں پر بھی سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا کہ کسی کو بھی اس بات کا اصل اندازہ نہیں کہ اب تک کتنے لوگوں کو حراست میں لیا گیا ہے۔ وفد میںجماعت اسلامی ہند کے سیکرٹری Malik Mohtashim Khan، آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے سیکرٹری جنرل مجتبیٰ فاروق، اتر پردیش پولیس کے سابق آئی جی S.R. Darapuri اور خواتین اور بچوں سے متعلق حقوق کی کارکن Shweta Vermaشامل تھے۔