جہلم اورگردونواح میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلے کا مرکزجہلم سے 10 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔ زلزلہ پیماء مرکز

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 13 اکتوبر 2019 23:15

جہلم اورگردونواح میں 3.8 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
جہلم (اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اکتوبر2019ء) جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بالائی شہر جہلم اور گردونواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

زلزلے سے خوف زدہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر سڑکوں اور گلیوں میں نکل آئے۔ تاہم زلزلے کے جھٹکے دو تین سیکنڈ کیلئے محسوس کیے گئے۔ مرکز زلزلہ پیماء کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کا مرکزجہلم سے 10 کلومیٹر شمال مشرق تھا۔ اسی طرح میر پور آزاد کشمیر میں بھی شہری اور نواحی علاقوں میں زلزلے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ میر پورآزاد کشمیر میں زلزلے کے آفٹر شاکس کے سلسلے کی کڑی ہے۔