مغربی ممالک کی دھمکیوں کے باوجود شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف فوجی کارروائی بند نہیں ہوگی، ترک صدر

اتوار 13 اکتوبر 2019 23:30

مغربی ممالک کی دھمکیوں کے باوجود شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2019ء) ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ مغربی طاقتوں کی جانب سے اقتصادی اور اسلحے کی فروخت پر پابندی کی دھمکیوں کے باوجود شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف ترکی کی فوجی کارروائی بند نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق ترک صدر نے اتوار کو اپنے خطاب میں کہا کہ جب ہم نے شام میں کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تو ہمیں اقتصادی پابندیوں اور ہتھیاروں کی فروخت پر پابندی جیسی دھمکیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ یہ سوچتے ہیں کہ ہم اس طرح کی دھمکیوں سے ڈر کر کرد عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن بند کر دیں گے تو وہ بڑی غلطی پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :