Live Updates

ن لیگ میں تیسرا گروپ سامنے آ گیا

ایک گروپ نواز شریف ،دوسرا شہباز شریف اور تیسرا کس کا ہے؟ کس ایجنڈے پر کام کر رہا ہے۔ سینئیر تجزیہ نگار کا اہم انکشاف

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 10:41

ن لیگ میں تیسرا گروپ سامنے آ گیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 اکتوبر2019ء) پاکستان مسلم لیگ ن میں 3گروپس بننے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق سینئیر تجزیہ نگار جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں تین گروپس بن چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک گروپ وہ ہے جو نواز شریف کے ساتھ کھڑا ہوا ہے اور دوسرا گروپ شہباز شریف کے ساتھ ہے جو سمجھتا ہے کہ ہمیں حالات کے دھارے کے ساتھ چلنا چاہئیے۔

جب کہ تیسرا گروپ جو ہمیشہ سے بیچ میں رہا ہے اور اب زیادہ ابھر کر سامنے آ رہا ہے، وہ لڑائی جھگڑے یا طاقت کے ساتھ ٹکراؤ پر یقین نہیں رکھتا۔انہوں نے مزید کہا کہ ن لیگ یا پیپلز پارٹی کی جماعت ایک دوسرے پر اعتماد نہیں کرتے۔اور بھی کئی لوگوں کا خیال ہے کہ اگر مولانا فضل الرحمن کو آگے کیا جائے تو ان کا اصل ایجنڈا کیا ہے۔

(جاری ہے)

غلام مصطفیٰ کا مزید کہنا تھا کہ ن لیگ کے کارکنان نواز شریف کے کہنے پر باہر نہیں نکلیں گے کیونکہ اب نواز شریف اور ان کے خاندان ہر کئی الزامات ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں یہ بھی سوچنا ہو گا عمران خان کی حکومت گر بھی جاتی ہے تو پھر ملک کون سنبھالے گا۔اس وقت کوئی بھی پاکستان کی خدمت نہیں کر رہا۔جب کہ دوسری جانب سینئیر صحافی حامد میر کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان پچھلے ایک سال سے دھرنے کی تیاری کررہے ہیں، حکومت کی کوشش ہوگی کہ وہ نہ آئیں، مولانا فضل الرحمان سکھرسے آزادی مارچ کا اغاز کریں گے اور صادق آباد کے راستے سے پنجاب میں داخل ہوں گے۔

پھر پنجاب سے اسلام آباد جائیں گے۔مولانا فضل الرحمان کو طاقت سے روکنے کی کوشش کی گئی تواس کی تیاری کی ہوئی ہے، ان کو گرفتار کرلیا جاتا ہے تو اس کی بھی تیاری کی ہوئی ہے۔ 2014ء میں جب عمران خان نے دھرنا دیا تھا تو میں اس وقت بھی کہا تھا کہ عمران خان مارچ کریں لیکن دھرنا نہیں دینا چاہیے کیونکہ دھرنے سے پورے شہر کا نظام مفلوج ہوجاتا ہے۔

آج بھی میرا یہی خیال ہے۔ کہ مولانا فضل الرحمان جلسہ کرکے واپس چلے جائیں ،لیکن وہ میری رائے پر عملدرآمد کرنے کے پابند نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بطور صحافی اطلاعات یہ ہیں کہ مولانا فضل الرحمان کم ازکم 2ہفتے کے دھرنے کی تیاری کرکے آئیں گے،اگر مولانا فضل الرحمان کو گرفتار کیا گیا تو انہوں نے کارکنا ن کو ہدایت کررکھی ہے کہ پاکستان کی 16مختلف شاہرائیں بند کردینی ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات