مولانا فضل الرحمان کا پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن سے معافی کا مطالبہ

ہمیں کسی محترم شخصیت کے پاکستان آنے پر اعتراض نہیں لیکن انہوں نے ہماری اس سرزمین کو تین سو سال تک غلامی میں رکھا ہے جس پر انہیں معذرت کرنی چاہئیے۔ مولانا فضل الرحمن

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 10:50

مولانا فضل الرحمان کا پرنس ولیم اور کیٹ میڈلٹن سے معافی کا مطالبہ
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14 اکتوبر 2019ء) برطانوی شاہی جوڑ ا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پاکستان پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔جب کہ دوسری جانب جمعت علمائے اسلام ف بھی اسلام آباد میں دھرنے کی بھرپور تیاری کیے ہوئے ہیں۔تاہم مولانا فضل الرحمن نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سے پاکستان آمد سے قبل ہی معافی کا مطالبہ کر دیا۔

جب مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا گیا کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آ رہا کیا آپ ان تک اپنے تحفظات پہنچائے گے؟۔جس پر مولانا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون آ رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ شہزادہ اور شہزادی پاکستان آئیں ہمیں کسی محترم شخصیت کے پاکستان آنے پر اعتراض نہیں لیکن انہوں نے ہماری اس سرزمین کو تین سو سال تک غلامی میں رکھا ہے جس پر انہیں معذرت کرنی چاہئیے۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑ ا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پاکستان پر آج اسلام آباد پہنچیں گے۔جب کہ دوسری جانب جمعت علمائے اسلام ف بھی اسلام آباد میں دھرنے کی بھرپور تیاری کیے ہوئے ہیں۔تاہم مولانا فضل الرحمن نے شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن سے پاکستان آمد سے قبل ہی معافی کا مطالبہ کر دیا۔جب مولانا فضل الرحمن سے سوال کیا گیا کہ برطانوی شاہی جوڑا پاکستان آ رہا کیا آپ ان تک اپنے تحفظات پہنچائے گے؟۔

جس پر مولانا نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کون آ رہا ہے۔مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ شہزادہ اور شہزادی پاکستان آئیں ہمیں کسی محترم شخصیت کے پاکستان آنے پر اعتراض نہیں لیکن انہوں نے ہماری اس سرزمین کو تین سو سال تک غلامی میں رکھا ہے جس پر انہیں معذرت کرنی چاہئیے۔خیال رہے کہ برطانوی شاہی جوڑ ا شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن پانچ روزہ دورہ پاکستان پر آج پیر کو اسلام آباد پہنچیں گے ۔

برطانوی ہائی کمیشن کے ذرائع کے مطابق شہزادہ اور شہزادی 14 اکتوبر کی رات ساڑھے 9 بجے نور خان ائیر بیس پر اتریں گے۔برطانوی شاہی مہمانوں کا سرخ قالین پر خیرمقدم اور اعزازی گارڈ پیش کی جائے گی ۔ شاہی جوڑے کو وفاقی وزرائ ، دفتر خارجہ حکام اور برطانوی سفارتکار خیرمقدم کریں گے۔بچے شاہی جوڑے کے ہمراہ نہیں ہوں گے۔ ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی شاہی جوڑا بھاری بھرکم سیکیورٹی ٹیم کے ہمراہ پاکستان پہنچے گا۔

برطانوی شاہی جوڑے کیلئے 40 سے زائد ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور طبی عملہ بھی سیکیورٹی ٹیم کا حصہ ہے ۔ شہزادہ ولیم اور اہلیہ، 15 اکتوبر کو صدر، وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے ۔ شاہی جوڑا ایف سیون سکول، کالج کا دورہ، نجی ادارے کے اجلاس میں شرکت کریگا۔ ذرائع برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانوی مہمان پاکستان مانومنٹ پر منعقدہ خصوصی تقریب کا حصہ بھی ہوں گے۔

برطانوی شاہی جوڑا 16 اکتوبر کو لاہور میں ایس او ایس ویلیج، ایچیسن کالج کا دورہ کریگا۔شہزادہ اور شہزادی، شوکت خانم ہسپتال بھی جائیں گے۔سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر تاحال بادشاہی مسجد، مینار پاکستان کا دورہ حتمی نہیں۔ برطانوی شاہی جوڑا 17 اکتوبر کو چترال جائے گا، مقامی افراد سے ملیں گے۔موسم بہتر، سیکیورٹی مسائل نہ ہوئے تو برطانوی مہمان درہ خیبر، قلعے کا دورہ بھی کریں گے، ذرائع کے مطابق شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کا 18 اکتوبر کو فیصل مسجد کے دورے کا بھی امکان ہے ۔برطانوی شاہی جوڑا 18 اکتوبر دوپہر ڈیڑھ بجے نور خان ائیر بیس سے وطن واپس روانہ ہو جائے گا۔