بھارتی پائلٹس کو ''دل دل پاکستان'' سنوا دیا گیا

ہمارے ساتھ ایسا پہلی مرتبہ نہیں ہوا، اکثر ہیکرز ہمیں پاکستان کے ملی نغنے سُننے پر مجبور کرتے ہیں۔ بھارتی پائلٹس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 اکتوبر 2019 10:52

بھارتی پائلٹس کو ''دل دل پاکستان'' سنوا دیا گیا
سری نگر (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : بھارتی پائلٹس کو پاکستان کا ملی نغمہ '' دل دل پاکستان '' سنوا دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں لینڈ کرنے والے بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ہیکرز نے ''دل دل پاکستان'' سنوا دیا۔ بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا کے مطابق پاکستانی ہیکرز اکثر جموں ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) کی بھارتی طیاروں کو فراہم کردہ فریکوئنسی کو ہیک کر لیتے ہیں جس کے بعد بھارتی پائلٹس کو پاکستانی ملی نغمے سننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

اس حوالے سے بات کرتے ہوئے بھارتی پائلٹ نے کہا کہ میرے ساتھ یہ کوئی پہلی مرتبہ نہیں ہو رہا بلکہ اکثر اوقات لینڈنگ کے دوران ہمیں ایسے ملی نغمیں سُننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ بھارتی پائلٹ کا کہنا تھا کہ ایسی صورتحال کی پیشِ نظر ہم اودھم پور کے کنٹرول ٹاور سے رابطہ کرتے ہیں جو بعد ازاں ہمیں متبادل فرینکوئنسی فراہم کر دیتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ ہم وی ایچ ایف ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہیں جو کہ لائن آف سائٹ رابطے کا ذریعہ ہے جس کے تحت ہر دکھنے والی جہاز کے ساتھ رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

لیکن پاکستانی ہیکرز اس ٹیکنالوجی کی کمزوری کا فائدہ اُٹھا کر ہمارا رابطہ ہیک کر لیتے ہیں اور ہمیں پاکستان کے ملی نغمے سُننے پر مجبور کیا جاتا ہے۔ کیونکہ ہم بھی مجبور ہو جاتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستانی ہیکرز نے کئی بھارتی سائٹس کو اس سے قبل بھی ہیک کیا ہے اور وہاں پاکستان کے حق میں نعرے پوسٹ کیے جبکہ اکثر اوقات بھارتی پائلٹس کی فریکوئنسی کو بھی ہیک کر لیا جاتا ہے اور انہیں پاکستان کے ملی نغمے سُننے پر مجبور کیا جاتا ہے اور بے چارے بھارتی پائلٹس بے بسی کا اظہار کرنے کے علاوہ کچھ نہیں کر پاتے اور مجبوراً اُنہیں یہ ملی نغمے سننا پڑتے ہیں۔