Live Updates

اپوزیشن کی احتجاجی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچے گا ‘ قلندر لودھی/علی خان جدون

پیر 14 اکتوبر 2019 11:21

اپوزیشن کی احتجاجی سیاست سے ملک کو نقصان پہنچے گا ‘ قلندر لودھی/علی ..
ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر خوراک الحاج قلندر خان لودھی اور رکن قومی اسمبلی علی خان جدون نے کہا ہے کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی سے کوششیں کر رہی ہے، اپوزیشن کے بے جا احتجاج کا نقصان ملک اور عوام کو ہو گا اس لئے تمام سیاسی جماعتوں کو حکومت کا ساتھ دینا چاہئے۔ وہ حلقہ میں ہفتہ وار پبلک ڈے کے موقع پر عوامی وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکالنے کا عزم کر رکھا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حلقہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ علی خان جدون نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور وفاقی وزیر پانی و بجلی عمر ایوب سے تفصیلی ملاقات میں علاقہ کے مسائل پر تبادلہ خیال ہوا ہے ۔ حویلیاں شہر سے تعلق رکھنے والے سابق ممبر ضلع کونسل بابو جاوید اقبال، مرکزی جامع مسجد کمیٹی کے صدر ملک حبیب الرحمن، حاجی شمریز خان، قادر بخش اور ناظم سہراب احمد نے صوبائی وزیر قلندر لودھی سے ملاقات کر کے مسائل سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو یقین دلایا کہ حویلیاں شہر کو ترقی دینا ان کی پہلی ترجیح ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات