Live Updates

رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے

دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو مزید ٹکڑے ہونے سے بچا سکے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عمران خان سنجیدہ ہیں تو ہم مدد کے لیے اپنی فوج بھیج دیتے ہیں۔ بھارتی وزیر دفاع کی بڑھک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 11:15

رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے
نئی دہلی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء) بھارتی وزیر دفاع نے ایک بار پھر بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے بڑھک مارتے ہوئے کہا ہے کہ رویہ نہ بدلا تو پاکستان کے مزید ٹکڑے ہوں گے۔1947ء میں آپ نے بھارت کے دو ٹکڑے کیے تھے جس کے جواب میں بھارت نے 1971ء میں آپ کے دوٹکڑے کر ڈالے۔

اور صورتحال یہی رہتی ہے تو دنیا کی کوئی طاقت ایسی نہیں جو پاکستان کو مزید ٹکڑے ہونے سے بچا سکے۔عمران خان اگر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سنجیدہ ہیں تو ہم مدد کے لیے اپنی فوج بھیج دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ رافیل طیارے کی تنقید سے پاکستان کو تقویت ملتی ہے۔اس سے بھارتی آرمی چیف بھی ایسی بڑھکیں مارتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی آرمی چیف جنرل بپن روات کا کہنا ہ تھا کہ 26 فروری کو بھارت فضائیہ نے ایک فضائی حملے میں بالاکوٹ سے جیش محمد کا خاتمہ کر دیا تھا لیکن اب یہ پھر سے فعال ہو رہا ہے۔

چنائی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے فضائی حملے میں بالاکوٹ شدید متاثر ہوا تھا۔ اس حملے میں بالاکوٹ تباہ ہو گیا تھا۔بھارتی آرمی چیف نے بھڑک مارتے ہوئے کہا کہ اب بھی 500درانداز بھارت میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔بھارت آرمی چیف نے میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ پاکستان دہشت گردوں کو ہمارے علاقے میں دھکیلنے کے لئے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتا ہے۔

ہم جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔ ہماری فوج جانتی ہے کہ اپنے آپ کو کس طرح پوزیشن میں رکھنا ہے اور کس طرح کارروائی کرنا ہے۔ ہم کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کو ناکام بنانے کے لیے چوکس ہیں۔جنرل بپن راوت سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت اس صورتحال میں ایک اور سٹرائیک کی منصوبہ بندی کر رہا ہے؟ جس کا جواب دیتے ہوئے بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم ایک ہی کاروائی کو دوبارہ کیوں دہرائیں؟ کیوں نہ اس سے آگے بڑھیں،اور وہ صرف اندازہ لگاتے رہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات