بابراعظم ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے

سال میں تین ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانیوالے پہلے پاکستانی بلے باز بنے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 اکتوبر 2019 11:27

بابراعظم ایک اور منفرد اعزاز کے مالک بن گئے
فیصل آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14اکتوبر 2019ء) قومی ٹیم کے ٹاپ آرڈر بلے باز بابراعظم ایک سال میں 3 ٹی ٹونٹی سنچریز بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بن گئے۔فیصل آباد میں جاری قومی ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ میں سینٹرل پنجاب کے کپتان بابراعظم نے سندھ کے خلاف 102 رنز بنائے اور ناقابل شکست رہے، رواں سال میں انہوں نے تیسری سنچری بنائی اور یہ کارنامہ سرانجام دینے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر اپنا نام درج کروانے میں کامیاب ہوئے ہیں،اس سے قبل احمد شہزاد نے 2012ءاور کامران اکمل نے2017ءمیں سال میں 2،2ٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے کا ملکی ریکارڈ بنایا تھا ۔

بابر اعظم زیادہ ٹونٹی ٹونٹی سنچریاں بنانے والے پاکستانی بلے بازوں کی فہرست میں بھی دوسرے نمبر پر آگئے ہیں ،کامران اکمل اور احمد شہزاد 4،4سنچروں کے ساتھ مشترکہ طور پر پہلے نمبر پر براجمان ہیں ۔

(جاری ہے)

ایک سال میں زیادہ سنچری بنانے والے انٹرنیشنل کرکٹرز کی فہرست میں بابر اعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، ویرات کوہلی (2016ء)اور کرس گیل 4،4 سنچری بنا چکے ہیں ، ایرون فنچ(2018ء)، ڈیوڈ وارنر(2011ء) اور مائیکل کلنگر(2015ء) نے 3،3 تھری فیگر اننگز ایک سال میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔یاد رہے کہ بابراعظم کی شاندار سنچری کے باوجود سنٹرل پنجاب کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔