Live Updates

اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی

شہباز شریف سے مطالبہ کیا گیا کہ بھائی نواز شریف کی پالیسیوں سے اعلانیہ طور پر اختلافات کا اعلان کریں انہیں وزیراعظم بنا دیا جائے گا،شہباز کے انکار کی وجہ سے آج عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں۔ حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 11:42

اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : معروف صحافی حامد میر نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو تین یا چار مرتبہ نہیں بلکہ سات آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے انکار کر دیا تھا۔تفصیلات کے مطابق سینئیر صحافی و تجزیہ نگار حامد میر کا کہنا ہے کہ ہم کئی سالوں سے یہ سن رہے ہیں کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے مابین اختلافات ہیں،لیکن یہ بات بھی سچ ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ کہ اسٹیبلشمنٹ نے شہباز شریف کو تین یا چار مرتبہ نہیں بلکہ سات آٹھ مرتبہ وزیراعظم بنانے کی پیشکش کی تھی۔

حامد میر نے مزید کہا کہ گذشتہ سال 2018ء میں شہباز شریف اس پوزیشن میں تھے کہ وہ وزیراعظم بن سکتے تھے۔شہباز شریف سے صرف ایک مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنے بھائی نواز شریف کی پالیسیوں سے اعلانیہ طور پر اختلافات کا اعلان کریں۔

(جاری ہے)

جس پر شہباز شریف نے کہا کہ میں اپنے بھائی کی پیٹھ میں خنجر نہیں گھونپ سکتا۔جب میں مر جاؤں گا تو میرے بچے میرے بارے میں کیاکہیں گے؟۔

حامد میر نے کہا مہ بڑی ذمہ داری سے کہہ رہا ہوں کہ اگر آج عمران خان پاکستان کے وزیراعظم ہیں تو اس کا کریڈٹ شہبازشریف کو جاتا ہے کیونکہ اگر وہ الیکشن سے پہلے نوازشریف سے اعلان لاتعلقی کر دیتے تو آج وہ وزیراعظم ہوتے.حامد میر نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے اپنے بھائی سے اعلان لاتعلقی نہیں کیا اس لیے عمران خان پاکستان کے وزیر بن گئے۔جس آدمی نے اپنی بھائی کی محبت میں اور اس کی عزت کی خاطر وزیراعظم بننے سے انکار کیا ہو اور وہ ایک ڈیڑھ سال بعد ہی بھائی سے اعلان بغاوت کردیں کم از کم میں اس چیز کو نہیں مانتا۔خیال رہے کہ ن لیگ میں دو گروپس کا انکشاف بھی کیا جاتا ہے جس میں ایک نواز شریف اور دوسرا شہبازشریف کا گروپ بنایا جاتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات