Live Updates

کھیلوں کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھا جاسکتا ہے،جنید خان وزیر

پیر 14 اکتوبر 2019 12:09

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جنید خان وزیر نے کہا ہے کہ بنوں اور پی کی89کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے، پی کی89کے تمام علاقوں میں کھیلوں کے گرائونڈز بنانے کی ایم پی اے ملک شاہ محمد خان نے یقین دہانی کرائی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے باران بکاخیل میں ڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے اختتام پر تقسیم انعامات کی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھیل کے ساتھ ساتھ تعلیم پر بھی خصوصی توجہ دیں ،کھیل جسمانی نشوونما کیلئے بھی ضرروی ہے جبکہ کھیل کے ذریعے نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے دور رکھا جاسکتا ہے ،مستقبل نوجوانوں کا ہے نوجوانوں کیلئے نہ صرف سہولیات کی فراہمی بلکہ روزگار کی فراہمی بھی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، فائنل تک پہنچنا ہی ایک اعزاز ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کہتے ہیں کہ ہارتا وہ ہے جو ہار مان لیتا ہے، انسان کے ہاتھ میں صرف کوشش ہے کامیابی الہ تعالی دیتا ہے،فائنل جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں جبکہ رنر اپ ٹیم کو بہترین مقابلہ کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں اور ٹورنامنٹ کمیٹی کیلئے نقد50 ہزار روپے کا اعلان کرتا ہوں ‘ قبل ازیں باران زلمی کرکٹ کلب نے فائنل میچ میں ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاعلاج کلب کو 10رنز سے ہراکر ونر ٹرافی اپنے نام کرلی باران زلمی کلب نے پہلے کھیلتے ہوئے مقرہ اوورز مین پانچ وکٹوں کے نقصان پر 89 رنز سکور کرکے جیت کیلئے 90رنز کا ٹارگٹ دیا جواب میں لاعلاج کلب کے کھلاڑی مقررہ اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر80 رنز بناسکے ۔

(جاری ہے)

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی جنید خان وزیر ،عابد خان،رسول جان،سرحدی ودیگر مشران نے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات