دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھ کر معاشرے کو بدلا جا سکتا ہے، حناء خواجہ بیات

پیر 14 اکتوبر 2019 12:09

دوسروں کی عزت نفس کا خیال رکھ کر معاشرے کو بدلا جا سکتا ہے، حناء خواجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) اداکار حناء خواجہ بیات نے کہا ہے کہایک دوسرے کی عزت نفس کا خیال رکھ کر معاشرے کو بدلا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ایک پروگرام میں انہوں نے کہا کہ انہیں ضیا محی الدین کی آواز سے عشق تھا اور سب مذاق اڑاتے تھے کہ لڑکیوںکوہیروز پسند ہوتے ہیں اور انہیں بوڑھے لوگوں کی آواز سے محبت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب کسی چیرٹی کے لیے ماڈلنگ کرنا ہوتی تھی تو ان کے والد انہیں اجازت دے دیتے تو اور پھر وہ کہتی تھیں کہ آپ پیسے نہیں کمانے دیتے جس پر انہوں نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ ان کی بیٹی کی تصویر لگی ہو اور لوگ اس پر بری نظر ڈالیں، تب میں نے ان سے وعدہ کیا کہ وہ کبھی ایساکام نہیں کریں گی جس سے ان کے والد کو شرمندہ ہونا پڑے۔