قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا

پیر 14 اکتوبر 2019 12:23

قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں کل دو میچوں کا فیصلہ ہوگا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے زیر اہتمام قومی ٹی 20 کپ 2019ء میں کل منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ ٹی 20 ایونٹ اقبال سٹیڈیم، فیصل آباد میں جاری ہے جس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں آج منگل کو دو میچ کھیلے جائینگے اور ٹورنامٹ کا پانچواں میچ سینٹرل پنجاب اور نادرن کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ چھٹا میچ بلوچستان اور سندھ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

ٹورنامنٹ میں چھ کرکٹ ایسوسی ایشنز کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں نادرن، بلوچستان، خیبرپختونخوا، سندھ، سدرن پنجاب اور سینٹرل پنجاب شامل ہیں۔ ایونٹ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا اور چار بہترین ٹیموں کے درمیان سیمی فائنل میچز 23 اکتوبر کو ہوں گے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔