قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلوچستان ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد

پیر 14 اکتوبر 2019 12:23

قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلوچستان ٹیم کے 2 ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) قومی انڈر 19 تین روزہ ٹورنامنٹ کے دوران بلوچستان کرکٹ ٹیم کے 2 کھلاڑیوں پر پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ محمد جنید اور اختر شاہ پر میچ فیس کا 50، 50 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

(جاری ہے)

بلوچستان اور ناردرن کے درمیان میچ جناح سٹیڈیم سیالکوٹ میں کھیلا گیا، دونوں کھلاڑیوں پر جرمانہ میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے پر عائد کیا گیا، کپتان بلوچستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم محمد جنید نے امپائر سلیم بٹ کے خلاف نامناسب زبان کا استعمال کیا، اختر شاہ پر حریف بلے بازوں کے خلاف نامناسب زبان استعمال کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، دونوں کرکٹرز نے پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی، محمد جنید اور اختر شاہ کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کے آرٹیکل 2.13 کی خلاف ورزی کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا، دونوں کھلاڑیوں کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری خالد جمشید نے جرمانے کی سزا سنائی۔