مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک کھرب 60 ارب 58کروڑ 68 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری

پیر 14 اکتوبر 2019 12:39

مختلف وزارتوں اور ڈویژنوں کے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر ایک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں مختلف وزارتوں اور ڈویژنوںکے ترقیاتی منصوبوں کے لئے مجموعی طور پر اب تک ایک کھرب 60 ارب 58کروڑ 68 لاکھ روپے سے زیادہ کے فنڈز جاری کئے ہیں،حکومت نے سرکاری شعبے کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے لئے 9 کھرب 25 ارب روپے کے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کی10سالہ ترقیاتی پلان کے تحت 8 ارب، خیبر پختونخوا میں ضم شدہ اضلاع کے لئے 4 ارب 34 کروڑ، سکیورٹی میں اضافے کے لئے 26 ارب 78 کروڑ، ایرا کے لئی50 کروڑ45 لاکھ، گلگت بلتستان بلاک کے لئے 3ارب 37کروڑ، اے جے کے بلاک کے لئی5 ارب41 کروڑ، این ایچ اے کے لئی46 ارب 49 کروڑ، این ٹی ڈی سی (پیپکو) کے لئی3ارب 71کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کے لئے 15 ارب 81 کروڑ62 لاکھ، ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے لئی4کروڑ 5 لاکھ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کے لیے ایک ارب47کروڑ44 لاکھ، ریونیو ڈویژن کے لئی98 کروڑ13 لاکھ، ریلویز ڈویژن کے لئے 2 ارب70 کروڑ، پاورٹی ڈویژن کے لئے 4 کروڑ، پلاننگ کمیشن کے لئے ایک ارب 34 کروڑ ، پٹرولیم ڈویژن کے لئے 11کروڑ 63 لاکھ، پاکستان نیوکلیئر اتھارٹی کے لئی6 کروڑ2 لاکھ، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے لئی4 ارب89 کروڑ، قومی تاریخ وادبی ورثہ ڈویژن کے لئی2 کروڑ56 لاکھ ، ملک میں صحت کی سہولیات بہتر بنانے کے لئی3 ارب 23 کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کے لئے 2 ارب 40کروڑ، داخلہ ڈویژن کے لئے ایک ارب 96 کروڑ 95 لاکھ، نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن کے لئے 21کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کام ڈویژن کے لئے ایک 41کروڑ، صنعت وپیداوار ڈویژن کے لئی46کروڑ86 لاکھ، انفارمیشن براڈ کاسٹنگ ڈویژن 9 کروڑ 32 لاکھ، انسانی حقوق ڈویژن کے لئے 2کروڑ85 لاکھ، ہائر ایجوکیشن کمیشن کے لئی 5ارب 73 کروڑ 93 لاکھ، فنانس ڈویژن کے لئے 2 ارب 56 کروڑ، وفاقی تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت ڈویژن کے لئے 90کروڑ 93 لاکھ، ڈیفنس پروڈکشن ڈویژن کے لئے 34 کروڑ، موسمیاتی تبدیلی ڈویژن کے لئے 3 ارب 76 کروڑ، ڈیفنس ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کمیونیکیشن ڈویژن کے لئے 4 کروڑ 96 لاکھ، کابینہ ڈویژن کے لئے 7 ارب 99 کروڑ 72 لاکھ، سرمایہ کاری بورڈ کے لئی2کروڑ، ایوی ایشن ڈویژن کے لئے ایک ارب 48کروڑ 96 لاکھ روپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئی فنڈز جاری کردیئے گئے ہیں۔