Live Updates

مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن لڑںے کی پیشکش

علی امین گنڈا پور اپنی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہیں، مولانا آئیں اور الیکشن لڑیں۔ وفاقی وزیر مراد سعید کا چیلنج

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 12:22

مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن لڑںے کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : وفاقی وزیر مراد سعید نے مولانا فضل الرحمان کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چیلنج کر دیا۔۔مراد سعید نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہیں، مولانا آئیں اور الیکشن لڑیں۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے آزادی مارچ کو لے کر وزراء اور مولانا فضل الرحمن میں ٹھن گئی ہے۔

وفاقی وزیر مراد سعید نے مولانا فضل الرحمن کو دوبارہ الیکشن لڑنے کا چینلج کر دیا۔وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ مولانا آئیں اور مقابلہ کریں۔علی امین گنڈا پور اپنی سیٹ چھوڑنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور آپکو ڈھونڈ رہے ہیں وہ کہہ رہے ہیں کہ میں حلقہ چھوڑنے کو تیار ہوں۔لیکن مولانا فضل الرحمن میں ہمیت ہی نہیں ہے کہ وہ الیکشن لڑیں۔

(جاری ہے)

کیونکہ انہیں عوام مسترد کر چکی ہے،ان کی عوام میں کوئی مقبولیت نہیں ہے۔انہیں بس مدرسے کے بچوں کو ورغلانا آتا ہے۔مراد سعید نے مزید کہا کہ مولانا کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئیے۔مولانا فضل الرحمن کو پارلیمنٹ میں نہ آنے کا دکھ ہے۔خیال رہے کہ جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آزادی مارچ اور اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر رکھا ہے۔

اس کے لیے جمیعت علمائے اسلام کے 40 ہزار افراد اکٹھا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں جس میں اس کے مدارس کے طلباء ،اساتذہ،جماعت کے کارکنان اوررہنما شامل ہوں گے۔ب حکومت دھرنے کو روکنے کے لیے تاحال کوئی واضح حکمت عملی طے نہ کرسکی۔ حکومت اور فضل الرحمان کے درمیان تاحال کوئی براہ راست رابطہ بھی نہیں ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے واضح مئوقف اختیار کر رکھا ہے کہ دھرنے کے شرکاء سے سیاسی طور پر مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔

کمیٹی قائم کرنے کی ابھی ضرورت نہیں۔ مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، اگر کوئی مدرسہ ریفارمزسمیت اہم ایشو پرخود بات کرنا چاہتا ہے تودروازے بند نہیں ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو قانون توڑنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ کسی نے قانون کی خلاف ورزی کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔ لیکن ابھی تک مولانا فضل الرحمان سے براہ راست رابطہ نہیں کیا گیا۔ وفاقی کابینہ آزادی مارچ کے حوالے سے حکمت عملی پر کل غورکرے گی۔ وزیرِداخلہ کابینہ کودھرنا روکنے کے لیے سیکیورٹی اداروں کی تیاری سے آگاہ کریں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات