پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا ہے، دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا، مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جارہا ہے، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا کا استنبول میں سپیکر کانفرنس سے خطاب
پیر 14 اکتوبر 2019 12:56
(جاری ہے)
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والانے کہا کہ امن و سلامتی کی چھتری تلے خطے کی رابطہ کاری کے خواب کو شرمندہ تعبیر کیا جا سکتا ہے، دہشتگردی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، دہشتگردی کا تعلق کسی قومیت یا مذہب سے نہیں، پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے۔
سینیٹرسلیم مانڈوی والانے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا جس میںستر ہزار سے زائد افراد شہید اور اربوں ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور عالمی بدامنی کے خلاف ہمارا عزم پختہ ہے، پاکستان نے پارلیمان، حکومتی اور عدالتی سطح پر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے ہیں۔ پاکستان کی پارلیمان نے موثر قانون سازی کی ہے۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ دنیا کو اب دہرا معیار ترک کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے تحت حق کی آواز کو کچلا جا رہا ہے، مودی سرکار مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزیوں میں ملوث ہے اور مقبوضہ وادی میں نہتے لوگوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔مودی نے پر امن مذاکرات کی تمام افرز ٹھکرا دیں۔ڈپٹی چیرمین سینیٹ نے کہا کہ قومیں باہمی اعتماد اور تعاون سے آگے بڑھتی ہیں، سی پیک پاکستان اور چین کے باہمی اعتماد اور دوستی کا مظہر ہے، پاک چین تعاون خطے کی رابطہ کاری میں مددگار ثابت ہو گا۔مزید اہم خبریں
-
ریٹائرمنٹ کے بعد قانونی رکاوٹ توڑنے اور غلط بیانی کا کیس
-
سیاسی اور معاشی استحکام عمران خان کے بغیر نہیں آسکتا
-
مینار پاکستان پر کبوتر اڑانے والے کے ہاتھوں کے طوطے اڑ گئے ہیں‘شوکت بسرا
-
دوسری شادی کیلئے پہلی بیوی سے اجازت ضروری نہیں، فتویٰ جامعہ نعیمیہ
-
تنخواہوں کی مد میں 513ارب73کروڑ ،392ارب10کروڑ پنشن کی مد میں خرچ ہونگے
-
کسانوں کو ٹیوب ویل کے لئے سولر پینل دینے کا اصولی فیصلہ،مریم نوازشریف نے پلان طلب کرلیا
-
عارضی اقدامات کافی نہیں ،پرائس کنٹرول کے لئے ٹھوس پالیسی لائی جائے‘محمد نوازشریف
-
صوبائی کابینہ کا دوسرا اجلاس، بجٹ کی منظوری ،تاریخ کا بہترین رمضان پیکیج پیش کرنے پرمریم نوازشریف کو خراج تحسین
-
وزیراعلی پنجاب اورمحمد نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس،زراعت سے متعلق امور پر غور
-
ایف آئی اے کو درخواست دی ہے مجھے کچھ ہوا تو ذمہ دارشہباز شریف، مریم نوازہوں گے، شیر افضل مروت
-
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
عمران خان کی سزا کیخلاف اپیل: حکومت بتائے سائفر میں ایسا کیا لکھا ہی اسلام آباد ہائیکورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.