مودی کی بھتیجی بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں محفوظ نہ رہی

بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی داما یانتی بین مودی سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 اکتوبر 2019 12:35

مودی کی بھتیجی بھی خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک بھارت میں محفوظ نہ رہی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء) : بھارت میں وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی داما یانتی بین مودی سے اسلحے کے زور پر ہزاروں روپے اور موبائل فون لوٹ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارت کو خواتین کے لیے غیر محفوظ ملک سمجھا جاتا ہے۔جہاں خواتین سے جنسی زیادتی ، جبر و تشدد کے واقعات عام ہیں،مودی سرکار کی بری کارگردگی کے باعث بھارت جرائم کا گڑھ بن گیا ہے۔

جس سے خود وزیراعظم کے اہل خانہ بھی محفوظ نہ رہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے بھائی کی بیٹی ایک ضروری کام سے نئی دہلی کے مرکزی بازار پہنچیں تو مسلح افراد نے اسلحہ دکھا کر ان سے پرس چھین لیا جس میں 56ہزار روپے اور دو موبائل فون تھے جب کہ اہم کاغذات بھی پرس میں موجود تھے۔

(جاری ہے)

نئی دہلی پولیس کے مطابق راہ زنی اور چوری کی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے تلاش جاری ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں خواتین سے زیادتی کے واقعات کی تعداد دنیا میں سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ نتائج کے مطابق افغانستان خواتین کے لیے خطرناک ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر ہے، سعودی عرب پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا چھٹا نمبرہے، امریکہ اس فہرست میں دسویں نمبر پرہے۔ دنیا میں بھارت میں سب سے زیادہ خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات رونما ہوتے ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق بھی بھارت خواتین کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔ کچھ سال پہلے تک بھارت اس فہرست میں چوتھے نمبر پر تھا لیکن پچھلے چند سالوں میں بھارت میں خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات میں بہت زیادہ آضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں پڑھنے والی خواتین بھی محفوظ نہیں ہیں اور دفاتر میں کام کرنے والی خواتین بھی جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے مسائل سے دوچار ہیں۔ بھارت میں ہندو مزہب اور ثقافت بھی خواتین پر ظلم کی بڑی وجہ ہے، ہندو مزہب میں خواتین کو بہت کم حقوق دیے گئے ہیں اس لیے بھی بھارت میں خواتین غیرمحفوظ ہیں۔