دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتھاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے، بلاول بھٹو زر داری

فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائیؒ جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں،حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتھاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر پیغام کہا ہے کہ دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتھاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے، فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائیؒ جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں۔

ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ۔انہوںنے کہاکہ شاہ عبداللطیف بھٹائیؒ امن، رواداری اور انسانیت کا علمبردار شاعر ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ موجودہ حالات میں بھٹائیؒکے پیغام کو دنیا بھر میں پھیلانے کی ضرورت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دنیا بھر میں عدم بھائی چارہ اور انتھاپسندی کے خلاف ترقی پسندوں کو غیرمعمولی لڑائی کا سامنا ہے۔انہوںنے کہاکہ فکری محاذ پر جاری یہ لڑائی شاہ بھٹائیؒ جیسے مفکر شاعر کی رہنمائی کے بغیر جیتنا ممکن نہیں۔انہوںنے کہاکہ نئی نسل کو شاہ بھٹائی کی شاعری کا گہرائی سے مطالعہ کرنا چاہئے کیونکہ ان کی شاعری ہماری تہذیب اور ثقافت کا عکس ہے۔انہوںنے کہاکہ بھٹائیؒکے درس کو فروغ دے کر پاکستان کو ترقی پسند، جمہوری اور مساوات پر مبنی ملک بنائیں گے۔