ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کا معاملہ ،

وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کا معاملہ ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) احتساب عدالت کے سابق جج ارشد ملک ویڈیو سکینڈل کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کے معاملہ پر وکلاء کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

پیر کو کیس کی سماعت جج طاہر محمود نے کی۔ پراسیکیوٹر ایف آئی اے نے کہاکہ قانون کے مطابق اس کیس کو انسداد دہشت گردی عدالت میں منتقل کیا جا سکتا ہے۔وکیل صفائی نے کیس انسداد دہشتگردی عدالت منتقل کرنے کی مختلف کر دی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے فیصلہ محفوظ کر لیا

متعلقہ عنوان :