اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے 29اکتوبر تک مہلت دیدی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وکیل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین نادرا کی تعیناتی کے خلاف کیس میں وکیل کو تیاری کیلئے 29اکتوبر تک مہلت دیدی ۔

(جاری ہے)

پیر کو دور ان سماعت جسٹس عامر فاروق نے وکیل چیئر مین نادرا سے استفسار کیا کہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی کب تک ہی وکیل چیئر مین نے کہاکہ چیئرمین نادرا کی تعیناتی تین سال کے لئے ہوئی تھی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ابھی چیئرمین نادرا کی مدت ملازمت پوری ہونے میں کتنا وقت ہے۔ وکیل نے جواب دیا کہ ابھی مدت ملازمت کا آدھا وقت گزرا ہے۔چیئرمین نادرا کے وکیل کی جانب سے عدالت سے مزید وقت کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے وکیل کو تیاری کے لیے 29 اکتوبر تک کا مہلت دے دی۔کیس کی سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی ۔

متعلقہ عنوان :