ترک سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ،

باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

ترک سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات ،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) ترکی کے سفیر احسان مصطفی یردہ کل نے پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعاون پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف نے حال ہی میں ترکی میں ہونے والی ملجم کلاس جہاز کی سٹیل کٹنگ کی تقریب میں ترکی کے صدر طیب اردگان کی شرکت کو سراہتے ہوئے شکریہ ادا کیا - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ملاقات میں ترکی میں پاک بحریہ کے لیے بنائے جانے والے ملجم کلاس جہازوں کی تیاری پر بھی بات چیت کی گئی - ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ نے بحری امن کے قیام کے سلسلے میں پاک بحریہ کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ترکی کے سفیر نے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کو یقینی بنانے کے سلسلے میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :