پولیس کی کارروائی ،تین شراب فروش شمائل، تنویر احمد اور گلشن علی گرفتار ،

ملزمان کے قبضہ سے 26 بوتلیں شراب ، 06 کین بئیر برآمد

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

پولیس کی کارروائی ،تین شراب فروش شمائل، تنویر احمد اور گلشن علی گرفتار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) تھانہ سیکرٹریٹ پولیس نے شراب فروشوں کے خلاف کارروائی کے درو ان تین شراب فروش شمائل، تنویر احمد اور گلشن علی گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے 26 بوتلیں شراب ، 06 کین بئیر برآمد کرلیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس کے مطابق تھانہ آبپارہ پولیس نے شراب فروش انور مسیح سے 40لیٹر الکوحل برآمد کرلیا۔ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے ۔آئی جی اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔ ڈی جی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہاکہ منشیات و شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے۔

متعلقہ عنوان :