وفاقی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائی،

08 منشیات وشراب فروش گرفتار ، قبضے میں شراب ، ہیروئن اور چرس بر آمد کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

وفاقی پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکارروائی،
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) وفاقی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بھرپورکریک ڈاؤن کے دور ان 08 منشیات وشراب فروش گرفتار کر کے قبضے میں شراب ، ہیروئن اور چرس بر آمد کرلی ۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائی کے دور ان 3500گرام چرس، 280گرام ہیروئن، 10لیٹر، 2 بوتلیں شراب، 10ڈبے بئیر برآمد کرلئے گئے ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ کارروائیاں تھانہ سیکرٹریٹ، گولڑہ، شالیمار، رمنا،شمس کالونی اور کورال پولیس نے کیں،ملزمان میں احتشام،عدنان،جان محمد،وسیم اشرف،محمد وسیمنوید اشرف، ذیشان محمود،راشد منہاس شامل ہیں ۔

ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ رجمان کے مطابق آئی جی اسلام آباد اور ڈی آئی جی آپریشنز نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی ۔ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین نے کہاکہ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کیا جائے۔