سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے چینی کمپنی کے بورڈ سے مستعفی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:23

سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے چینی کمپنی کے بورڈ سے مستعفی
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سابق امریکی نائب صدر جو بائیڈن کے بیٹے ہنٹر بائیڈن نے ایک چینی مالیاتی کمپنی کے انتظامی بورڈ سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق ہنٹر بائیڈن کے فیصلے کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اگلے صدارتی الیکشن میں ممکنہ حریف جو بائیڈن کے خلاف کی جانے والی شدید بیان بازی کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے۔ ہنٹر بائیڈن نے اس چینی کمپنی کو چھوڑنے کا اعلان انٹرنیٹ پر کیا۔ اٴْدھر امریکی ریاست اوہائیو میں انتخابی مہم کے دوران جو بائیڈن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس چینی کمپنی سے علیحدگی کا فیصلہ اٴْن کے بیٹے نے بغیر کسی مشاورت کے کیا ہے۔