راجر فیڈرر اور زیویرو کے درمیان ایک نمائشی میچ آئندہ ماہ کھیلا جائے گا

پیر 14 اکتوبر 2019 13:34

راجر فیڈرر اور زیویرو کے درمیان ایک نمائشی میچ آئندہ ماہ کھیلا جائے ..
سنتیاگو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرت یافتہ ٹینس سٹار اور عالمی نمبر تین راجر فیڈرر اور جرمنی کے ٹینس کھلاڑی الیگزینڈر زویرو کے درمیان ایک نمائشی میچ آئندہ ماہ چلی میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

یہ مقابلہ لاطینی امریکا کے ٹور کا حصہ ہے جس میں وہ کولمبیا، ارجنٹائن، ایکواڈور اور میکسیکو میں پڑائو ڈالیں گے۔ چلی میں نمائشی میچ 19 نومبر کو مودی اسٹار ایرینا میں کھیلا جائے گا۔ ٹکٹ کی قیمت 104 ڈالر سے شروع ہوگی۔