فاضلپور میں اتحاد گروپ آف جرنلٹس کی طرف سے ضلع بھر کی صحا فیوں پر ایک میٹننگ کا انعقاد

پیر 14 اکتوبر 2019 12:58

فاضلپور میں اتحاد گروپ آف جرنلٹس کی طرف سے ضلع بھر کی صحا فیوں پر ایک ..
فاضلپور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اکتوبر 2019ء): فاضلپور میں اتحاد گروپ آف جرنلٹس کی طرف سے ضلع بھر کی صحا فیوں پر ایک میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں تمام صحافیوں نے اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس میٹنگ میں اُردو پوائنٹ کے رپورٹر سید عتیق الرحمان بخاری نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

میٹنگ میں مشترکہ بیانیہ طے ہوا ہے کہ تمام صحافی متحد ہو کر ڈسٹرکٹ راجنپور کے مسائل اجاگر کریں گے اور ایک دوسرے کے مسائل اور پرو ٹیکشن میں آپس میں پیش پیش رہیں گے اور گروپ کی باڈی تشکیل دینے کے لیے کور کمیٹی کا انتخاب کیا گیا، اگلی میٹننگ میں کور کمیٹی باڈی تشکیل دے گی۔

اس میٹننگ میں جامپور،محمدپور ،روجھان، راجنپور، کوٹمٹھن ،فاضلپور، کے صحافیوں نے شرکت کی ہم تمام صحافی برادری کا تہہ دل سے مشکور ہیں جو کہ ایک ہی کال پر اکٹھے ہوئے۔