اوپن یونیورسٹی ‘ کل منگل داخلوں کا آخری دن

داخلے کے عمل کو جدید اور آسان بنادیا گیا ہے ،ْ طلبہ گھر بیٹھے داخلہ فارم آن لائن پُر کرسکتے ہیں

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

اوپن یونیورسٹی ‘ کل منگل داخلوں کا آخری دن
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے ایم ایس سی/ایم ای/ایم ایڈ/ایسوسی ایٹ ڈگری/بی ایس/بی ایڈ/بی ای/بی بی اے اور ڈپلومہ پروگرامز میں داخلہ حاصل کرنے کا آج منگل ) 15۔اکتوبر(آخری دن ہے۔یونیورسٹی نے نامزد بینکوں کو بینک کے اوقات کار) شام تک(داخلہ فارم مع فیس وصول کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں۔

اِن پروگرامز کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس ،ْ علاقائی کیمپسسز/رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم کے وژن کے مطابق داخلے کے عمل کو جدید اور آسان بنادیا گیا ہے ،ْ اس عمل کے تحت طلبہ گھر بیٹھے داخلہ فارم آن لائن پُر کرسکتے ہیں اور رہائش گاہوں کے قریب ترین مقامات پر قائم یونیورسٹی کے نامزد بینکوں میں فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس اقدام سے داخلے کے خواہشمند طلبہ کو محض داخلہ فارم جمع کرنے کے لئے اسلام آباد آنا نہیں پڑھے گا بلکہ وہ اپنے علاقے میں ہی اوپن یونیورسٹی کے کسی بھی پروگرام میں داخلہ حاصل کرسکیں گے۔آن لائن داخلہ فارم پُر کرنے کا طریقہ کار تمام تعلیمی پروگرامز کے پراسپکٹس میں موجود ہے۔داخلہ فارم مقررہ فیس کے ساتھ الائیڈ بینک ،ْ MCBبینک اور فرسٹ وومن بینک کی تمام برانچوں میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔