سرگودھا‘انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتخان میں کم نمبر آنے پر دل برداشتہ ہوکر لاپتہ نوجوان طالب علم زاہد محمود کی نعش تین یوم بعد مل گئی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:38

سرگودھا‘انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتخان میں کم نمبر آنے پر دل برداشتہ ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتخان میں کم نمبر آنے پر دل برداشتہ ہوکر لاپتہ نوجوان طالب علم زاہد محمود کی نعش تین یوم بعد مل گئی جسے برآمد کر کے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق منکیرہ کے علاقہ چک 215 ٹی ڈی اے میں فرسٹ ائیر کے امتحان میں بہتر رزلٹ نہ آنے پر دلبرداشتہ نوجوان طالب علم زاہد محمود تین روز قبل لاپتہ ہو گیا جس کا سکول بیگ،جوتے اور ایک خط گریٹر تھل کینال کے کنارے سے ملاتھا جس نے خطہ میں تحریر کیا کہ امتحان میں کم نمبر حاصل کرنے پر گھر والوں سے شرمندہ ہوں۔

جس کی روشنی میں تھل کینال میں کھود کر جان دینے کے خیال سے طالب علم کی تلاش جاری تھی کہ مقامی افراد نے ہیڈ فردوس پر ایک نعش دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی جسے ریسکیو کر کے نہر سے نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیاجہاں اس کی شناخت طالب علم زاہد محمود سے کر لی گئی نوجوان کا تعلق چک 215ٹی ڈی اے کے گھرانے سے تھا۔ جس کی نعش ضروری کاروائی کے بعد گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا۔

متعلقہ عنوان :