تاندلیانوالا : ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد راوٴنعیم شاہد کی بڑی کارروائی

سات رکنی ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا، لاکھوں روپے مالیت کا سامان برآمد

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 13:08

تاندلیانوالا : ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد راوٴنعیم شاہد کی بڑی کارروائی
تاندلیانوالا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) ایس پی صدر ڈویژن فیصل آباد راؤ نعیم شاہد نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ہوئے یاسر صدیق نامی شخص کے گھر میں ہونے والی ڈکیتی میں ملوث گینگ کو دھر لیا۔ ایس پی کی زیر نگرانی سمندری پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 7 رکنی ڈکیت گروہ کے سرغنہ محمد یسین اوڈھ اور دیگر کارندوں محمد رزاق ، محمد طارق ، حنیف ، صدیق ، مشتاق اور نذرکو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے قبضہ سے لوٹا گیا سامان، نقدی، طلائی زیورات اور بھاری اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا۔ برآمد سامان کی مالیت 14 لاکھ30ہزار روپے ہے۔ ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والا رکشہ بھی برآمد کرلیا گیا جبکہ پولیس نے ملزمان کے زیر استعمال اسلحہ بھی قبضہ میں لے لیا۔ ایس پی راوٴ نعیم اور ڈی ایس پی ظفر ڈوگر نے ایس ایچ او صدر سمندری شیخ شعیب کے ہمراہ پریس کانفرنس میں ملزمان کو میڈیا کے سامنے پیش کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 5 رائفلز 4 پسٹلز اور سینکڑوں گولیاں برآمد کر لی گئیں۔