Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کیوجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ‘ہمایوں اختر خان

حکومت نے منی لانڈرنگ ، دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں‘ سینئر مرکزی رہنما

پیر 14 اکتوبر 2019 14:06

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کیوجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ خطے میں پاکستان کاکردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور وزیر اعظم عمران خان کی قیادت کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے ، کئی ممالک کا معاملہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میںہے اور سوئٹرز لینڈ کو حال ہی میں ٹیکس سیون سے کلیئر کیا گیا ہے ،موجودہ حکومت نے منی لانڈرنگ اوردہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے اداروں کیساتھ مل کر سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کامیاب سفارتکاری کی وجہ سے نہ صرف ہمارے دنیا سے رابطے بحال ہوئے ہیں بلکہ دو طرفہ تعلقات مضبوط ہو رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے مسائل کے حل کیلئے ایران اور سعودی عرب کے دورہ کو ستائش کی نظر سے دیکھا جارہا ہے اور اس سے پاکستان کی اہمیت میں بھی اضافہ ہوا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان بہترین تعلقات سے خطے کی صورتحال پر انتہائی مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

ہمایوں اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان دلیر اور نڈر لیڈر ہیں اور انہوںنے ہمیشہ دوہرے معیار کی بجائے حق پر مبنی بات کی جس کی وجہ سے عالمی دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہوا ہے اورہمارے کردار کو اہمیت دی جارہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے منی لانڈرنگ اور دہشتگردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے سخت اقدامات اٹھائے ہیں ۔ایف اے ٹی ایف کے اجلاس کیلئے پاکستان کی ٹیم پوری تیاری کے ساتھ گئی ہے اور قوی امید ہے کہ معاملات میں مثبت پیشرفت ہو گی ۔ اسٹیٹ بینک، ایس ای سی پی ،فنانشل مانیٹرنگ یونٹ اور سکیورٹی ایجنسیز اپنا بھرپور کردار اد اکر رہی ہیں اور اس حوالے سے قوانین کو مزید سخت کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات