پی کے ایل آئی کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری

انتظامیہ کی جانب سے مالی مشکلات کے باعث ایک ارب روپے دینے کی استدعا کی گئی تھی

پیر 14 اکتوبر 2019 14:06

پی کے ایل آئی کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) پنجاب حکومت نے پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ کیلئے 50کروڑ روپے کے فنڈز جاری کرنے کی منظوری دیدی ۔

(جاری ہے)

پی کے ایل آئی کی انتظامیہ کی جانب سے مالی مشکلات کے باعث ایک ارب روپے کے فنڈز دینے کی استدعا کی تھی ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ہنگامی بنیادوں پر 50کروڑ روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔ محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے محکمہ خزانہ کو فنڈز جاری کرنے کی سمری ارسال کر دی ہے ۔