پن بجلی کی پیداوار میں ایک ارب85کروڑیونٹ اضافہ ،بجلی سستی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے ‘میاں خرم الیاس

پن بجلی کی لاگت اڑھائی روپے تک ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ میں پن بجلی کے ریٹ بھی شامل کرکے بجلی سستی کی جائے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:06

پن بجلی کی پیداوار میں ایک ارب85کروڑیونٹ اضافہ ،بجلی سستی کرکے عوام ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) چیئرمین لاہور ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن میاں خرم الیاس نے نیپرا کی جانب سے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمتوں میںایک روپی78 پیسے فی یونٹ اضافہ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی مہنگی کرکے عوام پر24.60۔ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا جس سے صنعتی شعبہ زیادہ متاثر ہوگا جس کے کمرشل ٹیرف پہلے ہی بہت زیادہ ہیں ۔

کیونکہ مہنگی بجلی کے باعث پیداوار لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ہوشربا مہنگائی جنم لے گی جس سے عوام متاثر ہوگی انہوںنے کہا کہ رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں واپڈا کی جانب سے نیشنل گرڈ کو فراہم کی گئی پن بجلی کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی واپڈا پن بجلی گھروں نے جولائی تا ستمبر2019میں نیشنل گرڈ کو 15ارب بجلی مہیا کی جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں ایک ارب85کروڑ یونٹ زیادہ ہے پانی سے بجلی کی پیداواری لاگت 2 روپے سے اڑھائی روپے یونٹ تک ہے اس لیے فیول ایڈجسٹمنٹ فارمولہ پن بجلی کی ٹوٹل پیداوار کے ریٹ بھی شامل کرکے بجلی کی قیمتوں میں اسی تناسب سے کمی کی جائے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوںنے سینئر وائس چیئرمین حافظ عمران حمید، وائس چیئرمین مہوش احمد کے ساتھ ٹائون شپ انڈسٹریز کے صنعتکاروں کے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیاس نے کہا کہ بجلی کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے پیداواری لاگت میں اضافہ سے اشیاء کی قیمت میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے اس لیے صنعتی شعبہ کیلئے بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے تاکہ ہوشربا مہنگائی کو کنٹرول کیا جاسکے۔