تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی روش نہیں‘ عادل الجبیر

ایرانی تیل بردار جہازسبیٹی کے ساتھ پیش آنے والے اصل واقعے کو جاننے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے

پیر 14 اکتوبر 2019 14:13

تیل بردار جہازوں کو نشانہ بنانا سعودی عرب کی روش نہیں‘ عادل الجبیر
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور عادل الجبیر نے زور دیا ہے کہ ایرانی تیل بردار جہازسبیٹی کے ساتھ پیش آنے والے اصل واقعے کو جاننے کے لیے تحمل کا مظاہرہ کیا جائے۔ انہوں نے باور کرایا کہ تہران نے جمعے کے روز بحیرہ احمر میں مذکورہ تیل بردار جہاز کو نشانہ بنائے جانے کی جوکہانی پیش کی ہے وہ نا مکمل ہے۔

(جاری ہے)

ریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں میڈیا سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ایک ملاقات میں الجبیر نے واضح کیا کہ مملکت نے کبھی اس طرح کی روش نہیں اپنائی (ان کا اشارہ تیل بردار جہاز کو نشانہ بنانے کی جانب تھا) اور یہ وہ طریقہ نہیں جس پر مملکت عمل پیرا ہے۔سعودی عرب نے دو روز قبل ان دعوؤں کو مسترد کر دیا تھا جن میں کہا گیا کہ مملکت کے ساحل کے نزدیک بحیرہ احمر میں ایرانی تیل بردار جہازسبیٹی پر میزائل حملے میں سعودی عرب کا ہاتھ ہے۔

سعودی عرب کے مطابق مذکورہ جہاز نے اس سے مدد مانگی تھی تاہم امدادی اقدام سے پہلے ہی جہاز آگے چلا گیا اور اس نے اپنا ٹریکنگ سسٹم بند کر دیا۔سعودی عرب نے یہ بھی باور کرایا کہ وہ سمندری جہاز رانی کے امن و سلامتی کا خواہاں ہے اور اس واسطے بین الاقوامی سمجھوتوں کا پابند ہے۔

متعلقہ عنوان :