ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

ڈی پی او نے افسران کو عوام الناس کو انصاف فراہم کرنے، اپنی گشت کو موثربنانے، سائلین کی درخواستوں کو بلا تاخیرسُننے اور جرائم کے خاتمے کی ہدایت کر دی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 13:32

ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے ..
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملِک) ضلع ننکانہ میں نئے تعینات ہونے والے ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ ڈی پی او نے چارج لیتے ہی سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور ہیڈ برانچز سے میٹنگ کی۔ ڈی پی او نے تعارف کے بعد تمام شرکا ئے میٹنگ کو خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سرکل افسران اور SHOs اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوام الناس کو انصاف فراہم کریں اور اپنی گشت کو موثر اور یقینی بنائیں۔

تمام آنے والے سائلین کی درخواستوں کو بلا تاخیر سنیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام الناس سے اچھے طریقے سے پیش آئیں۔ عدالتی معاملات میں تاخیر نہ کریں۔ سرکل افسران تمام کیسز کی انویسٹی گیشن خود کریں۔

(جاری ہے)

غیر قانونی حراست ہرگز برداشت نہیں کروں گا۔ 8787،PMDU ،CMS کی درخواستوں پر فوری حکمت عملی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ضلع بھر سے منشیات فروشی، قحبہ خانہ اور قمار بازی کا مکمل کریک ڈاؤن کریں تاکہ ہم نوجوان نسل کے بہتر مستقبل کو پروان چڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

تھانہ جات اور پولیس کے دیگر دفاتر میں ٹاؤٹوں کا داخلہ بند کریں۔ ضلع بھر میں انسداد جرائم کے پیش نظر معززین علاقہ، نمبرداران اور عوامی نمائندوں سے رابطہ مہم کو یقینی بنائیں۔انہوں نے میٹنگ کے اختتام پہ کہا کہ ہم عوام الناس کے محافظ ہیں پولیس کے مثالی کردار کو اجاگر کرنے کے لیے ہر ممکنہ قربانی کے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔ میٹنگ میں DSP لیگل زیارت وٹو، DSP ٹریفک محمود احمد، انچارج CIA ننکانہ انسپکٹر سجاد اکبر اور انچارج ایلیٹ خرم زمان،انچارج فرنٹ ڈیسک اور انچارج IT بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :