ننکانہ صاحب: چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کا تحصیل شاہ کوٹ کے بنیادی مرکز صحت مرڑ 41 کا اچانک دورہ

ڈاکٹر شکیل احمد نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اورہسپتال کے عملے کو ہدایات جاری کیں

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 13:58

ننکانہ صاحب: چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی کا تحصیل شاہ کوٹ کے بنیادی ..
ننکانہ صاحب(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،عبدالقدوس ملِک) عوام الناس کو صحت کی معیاری اور مفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ ڈاکٹرز ،پیرامیڈکس سٹاف سمیت دیگر عملے کو چاہیے کہ مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کریں۔ ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر شکیل احمد نے گذشتہ رات تحصیل شاہکوٹ کے بنیادی مرکز صحت مرڑ41 کے اچانک دورے کے دوران کیا۔

اس موقع پر چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ صحت ڈاکٹر شکیل احمد نے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، آپریشن تھیٹر،سٹا ک رجسٹر سمیت مفت ادویات کا جائزہ لیا اورہسپتال کے عملے کو ہدایات جاری کیں۔ہسپتال میں مریضوں کے وارڈ میں مریضوں سے درپیش آنے والی مشکلات بارے دریافت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بنیادی ہیلتھ سنٹر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز،سیکورٹی گارڈر اور پیرا میڈیکل سٹاف ڈیوٹی پر موجود تھے سی او ہیلتھ اتھارٹی نے صفائی ستھرائی اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر اطمینان کااظہار کیا۔

اس موقع پر انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق مریضوں کو زیادہ سے زیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے اپنے سرپرائز دورے کے دوران ادویات کے اسٹاک اور عملے کی حاضری کو باقاعدہ چیک کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ننکانہ کے تمام مراکز صحت میں عملہ کی حاضری کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے اور غیر حاضر ہونے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی عمل لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :