انسداد ِدینگی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ایکسین انہار

پیر 14 اکتوبر 2019 14:18

انسداد ِدینگی کے سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، ..
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) محکمہ انہار کی انسداد ڈینگی مہم نے مزید تیز تر کرنے کی ہدایت کر دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر سرگودہا کی ہدایات پر محکمہ انہار سرگودہا ڈویژن ایس مرزا نے انسداد دینگی جاری مہم کو مزید تیز تر کرنے کیلئے سب ڈویژنل آفیسرز اور سپروائزر زدیگر عملہ انہار کے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری مہم کا جائزہ لیا اور اویس مرزا نے اپنے وزٹ میں پائے گئے تحفظات پر سرزنس کرتے ہوئے ہدایات کی کہ انسداد دینگی کے سلسلہ میںکسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

(جاری ہے)

اویس مرزا نے محکمہ انہارکے ملازمین کو ہدایات جار ی کرتے ہوئے کہا کہ انسدادِ ڈینگی کی مہم کو مزید تیز تر کرنے کی ضرورت ہے اُنہوںنے کہا کہ محکمہ کے بنگلہ جات کواٹرزاور دیگر اراضی جہاں جہاں پانی کھڑا نظر آئے اُس کوفوری طورپر خشک کیا جائے اور دیگر تدابیر پربھی عمل کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ سپرے کرنے والے محکمہ جات کو بھی چاہیے کہ سپرے ہونے والی جگہوں پر فوری سپرے کا بندوبست کریں اور سپرے میں بااثر کیمیکل کا استعمال کریں تاکہ ڈینگی کا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکے۔