اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر کاشکار

پیر 14 اکتوبر 2019 14:19

اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ ،متعدد پروازیں تاخیر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئرپورٹ پر اندرون وبیرون ممالک سے آنے والی 12پروازیں منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کاسا منا کرنا پڑا ۔پی آئی اے کی کوالمپور جانے والی پرواز 896اور انے والی پرواز 897منسوخ،پی آئی اے کی اسلام آباد جانے والی پرواز 386،سعودی ائر کی ریاض جانے والی پرواز 739،چائنہ ائر کی گوانگزو جانے والی پرواز 6038اور آنے والی پرواز 6037،پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز 305،پی آئی اے کی اسلام آباد سے آنے والی پرواز 653،پی آئی اے کی جدہ سے آنے والی پرواز 760،سعودی ائرکی ریاض سے آنے والی پرواز 736،ائر بلیو کی جدہ سیانے والی پرواز 471اورپی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز 264منسوخ جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کاشکارہوئیں ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںلاہور ریلوے اسٹیشن پر دوسرے شہروں سے آنے اور جانے والی متعدد ٹرینیں بھی تاخیر کاشکار ہوئیں ۔ کراچی سے لاہور آنے والی کراچی ایکسپریس 2گھنٹے ،پاک بزنس 2 گھنٹے ، علامہ اقبال ایکسپریس 5 گھنٹے ،عوام ایکسپریس 1 گھنٹہ ،شاہ حسین ایکسپریس 1 گھنٹہ ،فرید ایکسپریس 2 گھنٹے ،جعفر ایکسپریس 3 گھنٹے ،قراقرم ایکسپریس 1 گھنٹہ ، گرین لائن ایکسپریس1 گھنٹہ ،تیزگام ایکسپریس 2 گھنٹے ، خیبر میل ایکسپریس 1 گھنٹہ ،اکبر ایکسپریس 3 گھنٹے ،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے ،شالیمار ایکسپریس 2 گھنٹے تاخیر کاشکارہوئی ۔ ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔