تاندلیانوالہ : شیرازہ پتن کے قریب ساہیوال روڈ پر ٹریفک حادثہ ، خاتون جاں بحق

سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر مقبول نامی شخص کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی تھی

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 14 اکتوبر 2019 14:12

تاندلیانوالہ : شیرازہ پتن کے قریب ساہیوال روڈ پر ٹریفک حادثہ ، خاتون ..
تاندلیانوالا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14اکتوبر2019ء ، نمائندہ خصوصی، سید مصعب غزنوی) تاندلیانوالہ کے نواحی علاقہ شیرازہ پتن کے قریب ساہیوال روڈ پر ٹریفک حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد شدید زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

مقبول نامی شخص جو تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے رحمے شاہ کا رہائشی ہے ،موٹر سائیکل پر سوار ہو کر اپنی بیوی ، سالی اور اس کی بیٹی کے ہمراہ ساہیوال کام کے سلسلہ جا رہا تھا کہ سامنے سے آنے والی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار مقبول نامی شخص کی اہلیہ کوثر نامی خاتون جاں بحق جبکہ مقبول ، بشری بی بی اور اس کی بیٹی شدید زخمی ہو گئے ۔

واقعہ کی اطلاع پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال تاندلیانوالہ منتقل کیا جہاں انہیں تشویشناک حالت کے پیش نظر فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔